Home / اہم خبریں / دریاخان میں آرے مالکان پیٹی پھٹی ٹھونکنے والے سینکڑوں مزدوروں کم اجرت دیکر استحصال جاری- مزدوروں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

دریاخان میں آرے مالکان پیٹی پھٹی ٹھونکنے والے سینکڑوں مزدوروں کم اجرت دیکر استحصال جاری- مزدوروں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بکھر/ دریا خان (بیورو رپورٹ) دریاخان میں آرے مالکان پیٹی پھٹی ٹھونکنے والے سینکڑوں مزدوروں کا استحصال کرنے لگے پیشگی کی آڑ میں پیٹی پھٹی تیار کرنے والے سینکڑوں مزدور آرے مالکان سے بلیک میل ہونے لگے اجرت کم کام زیادہ غریب مزدور طبقہ مقروض اور پیشگی کے پرکشش نام سے سود کی دلدل میں دھنسنے لگا آرے مالکان نے مناپلی کرکے 264 کیل ٹھونک کر 26 پیس تیار کرکے ایک چنا بنڈل باندھ کر دینے کی اجرت صرف 11روپے مقرر کر رکھی ہے جبکہ 90 پھٹیاں اکٹھی کرکے جوڑ کر اور بنڈل باندھ کر دینے پر 3 روہے 10 پیسے اجرت مقرر کر رکھی ہے اس مزدور کش بہمانہ اور ظالمانہ اقدامات پر سینکڑوں مزدور طبل جنگ بجا کر سراپا احجاج بن گٸے مزدوری میں اضافہ اوراپنی پوری اجرت لینے اور حقوق کیلٸے منظم جدوجہد کا اعلان تفصیلات کے مطابق دریاخان شہر کی لکڑ منڈی ایشیا کی سب سے بڑی ٹمبر مارکیٹ کے طور پر متعارف ہے لکڑی کی بہتات کا فاٸدہ اٹھاتے ہوے ملک کے مختلف علاقوں و شہروں سے آٸے درجنوں پارٹیوں نے دریاخان میں سینکڑوں آرا مشینیں لگا رکھی ہیں جن پر کم بیش ایک ہزار مزدور کام کرتے ہیں جو مختلف مساٸل و مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں ان سینکڑوں مزدوروں کے بڑے بڑے مساٸل میں محنت طلب کام اور اجرت انتہاٸی کم اس کے علاوہ پشیگیوں کے شکنجے میں جکڑکر جبری مشقت آرے مالکان نے معمول بنا رکھا ہے کام سے انکار یا معزرت کرنے پر آرے مشین مافیا کے ایکا کی وجہ سے پھٹی پیٹی ٹھوکنے والے مزدور کو روزگار سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے اسی طرح آرے مالکان جب چاہیں آرا مشینیں جب چاہیں بند کردیں اور مزدوروں کو بے روزگار کرکے گھر بھیج دیں اسی استحصال اور زیادتیوں کے تدارک میں آرا مشینوں پر پھٹی پیٹی ٹھوکنے کا کام کرنے والے سینکڑوں مزدوروں نے گزشتہ روز کام چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے گلزار بسمل ، عابد انصاری ، امان اللہ ، محمد رضوان ودیگر نے کہا کہ ہم اب آرا مشین کے مالکان اور ٹھیکیداروں کو اپنے حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ ایک چنا بنڈل کے 11 روپے اجرت اور سینکڑہ پھٹی بنڈل 3 روپے 10 پیسے اجرت ہمارے ساتھ ظلم عظیم ہے ڈپٹی کمشنر بھکر اور ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر بھکر نوٹس لیں اور ہماری اجرت بڑھاٸی جاٸے انہوں نے پیشگی کے ذریعے بلیک میلنگ اور خلاصی کا مطالبہ بھی کیا ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے