Home / اہم خبریں / کراچی میں درخشاں پولیس ان ایکشن جوا سٹہ مافیا سمیت مضر صحت گٹکا فروشی میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

کراچی میں درخشاں پولیس ان ایکشن جوا سٹہ مافیا سمیت مضر صحت گٹکا فروشی میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں درخشاں پولیس ان ایکشن جوا سٹہ مافیا سمیت مضر صحت گٹکا فروشی میں ملوث عناصروں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کی ریولونگ لاٸیٹس لگا کر گھومنے والی تین گاڑیوں سے پولیس کی بتی اتار کر سیز کردیا گیا- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے لئے سخت ترین احکامات ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ کے جوا سٹہ مافیا و سماج دشمن عناصروں کے لئے جیل منتقل کردینے کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ ایس ایچ او درخشںاں ارشد جنجوعہ نے علاقہ بھر میں ناکہ بندی کرتے ہوۓ تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ تیز کردیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں جوا سٹہ مافیا سمیت گٹکا جیسے زہریلے کاروبار میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے بھاری نقدی 52.500 جو کہ جوے کے عوض داؤ پر لگی تھی آلات کمنہار بازی کا سامان پرچی وغیرہ برآمد ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفتیش شروع دوسری جانب مضر صحت گٹکا کی فروخت میں ملوث عبدالرٶف ولد مصطفی کو دھر لیا جسکے قبضے سے مضر صحت سامان برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری۔ تیسری جانب اسنیپ چیکنگ کے دوران بگڑے نوجوان جوکہ پولیس کی بتی گاڑیوں پر نضب کرکے اوور اسپیڈنگ کر رہے تھے انکی گاڑیوں روک کر ریولونگ لاٸیٹس اتار کر سیز کردی گٸیں اس ضمن میں ایس ایچ او درخشاں ارشد جنجوعہ کا کہنا تھا سماج دشمن عناصروں کے ساتھ کھلی جنگ ہے انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کرینگے انکو عبرت کا نشان بناکر علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور تحفظ و ریلیف فراہم کرینگے ایسے عناصر روڈ پر چلتے ہوۓ کسی کو بھی روند کر چلے جاتے ہیں ایسے عناصروں کو بھی کسی صورت بخشا نہیں جاٸیگا

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے