Home / اہم خبریں / ولادت مصطفےٰ کے یوم کو تجد ید عہد وفا کے ساتھ منایا جائے، لیاقت آباد، پاک کالونی اورنگی، شیر شاہ کے کیمپوں پر علامہ رضی حسینی کا کارکنوں سے خطاب

ولادت مصطفےٰ کے یوم کو تجد ید عہد وفا کے ساتھ منایا جائے، لیاقت آباد، پاک کالونی اورنگی، شیر شاہ کے کیمپوں پر علامہ رضی حسینی کا کارکنوں سے خطاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نقشبندی نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت کا ختم نبوت، شان رسالت اور ریاست مدینہ کے دعوی کا پتہ عاصیہ ملعونہ کے فیصلے سے پتہ چلے گا کہ یہ فیصلہ شریعت کورٹ اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق ہوگا یا استعماری قوتوں کو خوش کرنے پر مبنی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتور کے روز لیاقت آباد، پاک کالونی، شیرشاہ، اورنگی ٹاؤن میں جشن عید میلادالنبی صلى الله عليه وسلم کیلئے ٹی ایل پی کیجانب سے لگائے گئے کیمپوں کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ رضی حسینی نے کہا کے کہ کارکنان امیر المجاہدین کی ہدایت کے مطابق ولات مصطفے صلى الله عليه وسلم کے ماہ مقدس میں خاتم الا نبیا سے تجدید عہد وفا کی عوامی مہم کو پورے مذہبی جوش وخروش سے جاری رکھیں۔ افواہوں پر کان نہ دھریں تنظیمی رابطوں کو مظبوط بنائیں ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے ہنگامہ فساد پھیلانے والے عناصر سے نہ صرف ہوشیار رہا جائے تنظیمی ذمہ داروں اور قانون نافذ کرنے والوں کو شرپسندی کی مصدقہ اطلاع سے ضرور آگاہ کریں۔ علامہ رضی حسینی نے کہا کہ یہ ربیع الاول کا مہینہ تاجدار ختم بنوت زندہ باد ہمارا سب کچھ قربان یارسول اللہ صلى الله عليه وسلم کے طور پر منایا جارہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے