Home / اہم خبریں / میاں چنوں کے علاقہ جنڈیالی بنگلہ کے رہائشیوں کا پولیس اور ملزمان کی طرف سے خواتین پر تشدد کے خلاف احتجاج

میاں چنوں کے علاقہ جنڈیالی بنگلہ کے رہائشیوں کا پولیس اور ملزمان کی طرف سے خواتین پر تشدد کے خلاف احتجاج

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) علاقہ جنڈیالی بنگلہ کے رہائشیوں کا پولیس اور ملزمان کی طرف سے خواتین پر تشدد کے خلاف احتجاج ذاتی رنجش پر ملزمان کا پولیس کے ہمراہ گھر پر دھاوا خواتین اور مردوں پر تشدد ملزمان جاتے ہوۓ دس تولے طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئے. تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ جنڈیالی بنگلہ سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے بات کرتے بتایا کہ ملزمان ارشد، اشتیاق، امجد اور مشتاق دس سے زائد نامعلوم افراد اور تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس کے ہمراہ ہمارے گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوۓ اور آتے ہی خواتین اور مردوں پر شدید تشدد کرنا شروع کر دیا اور گھر کا سامان دروازے اور کھڑکیاں توڑنا شروع کر دیں- مظاہرین نے بتایا کہ ملزمان ہمیں چھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے ہمارے گھر میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوۓ داخل ہوۓ- مظاہرین نے بتایا کہ ملزمان جاتے ہوۓ انور اور اس کی بیوی سے دس تولے طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے کی نقدی بھی ساتھ لے گئے- متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ مقامی پولیس بھی ہماری کوئی بات نہیں سن رہی- مظاہرین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے