Home / اہم خبریں / کراچی میں سولجر بازار پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں زہریلی چھالیہ پکڑی گئی ایک ملزم گرفتار

کراچی میں سولجر بازار پولیس کی کاروائی بھاری مقدار میں زہریلی چھالیہ پکڑی گئی ایک ملزم گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں سولجر بازار پولیس کا زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ زہریلی چھالیہ بھاری مقدار میں پکڑی گئی ملزم گرفتار مقدمہ درج تفتیش کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی جمشید شماٸل ملک ریاض کے سماج دشمن عناصروں کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او سولجر بازار رافع خان تنولی نے زہریلا کاروبار کرنے والوں کے لئے ڈنڈا اٹھا لیا۔ کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سولجر بازار رافع تنولی کی سربراہی میں مضر صحت چھالیہ کی فروخت میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا ملزم محم مرتضی کلیم ولد محمد کلیم کے قبضے سے بڑی تعداد میں مضر چھالیہ کے بورے برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ ملزم کراچی بھر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت و مختلف اقسام کے ماوا بنانے والے کارخانوں کو چھالیہ کی سپلائی بھی دیتا تھا ملزم سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او سولجر بازار رافع خان تنولی نے یہ موقف اپنایا کہ سماج دشمن عناصر معاشرے میں ناسوروں کا کام انجام دیتے ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کرونگا-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

عالمی یوم آزادی صحافت پر سید مراد علی شاہ کا صحافیوں کو خراجِ تحسین، آزادیٔ صحافت کو جمہوریت کی بنیاد قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یوم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے