کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوتھ فورم فار کشمیر کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا- کراچی پریس کے سامنے ایک پر امن احتجاج سے شہر بھر کی معروف اور مشہور شخصیات نے خطاب کیا- اس موقعے پر یوتھ فورم فار کشمیر کی پروجیکٹ مینجر عابدہ بشیر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہرگ حیات ہے قائد اعظم کے اس عین فرمان کے مطابق پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں- اس موقعے پر مزید یوتھ فورم فار کشمیر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زوہیب نوید نے خطب کرتے ہوۓ کہا کہ پر امن احتجاج دراصل کشمیریوں کے لئے حق خود ارادیت کی توانہ آواز ہے- اس پر امن احتجاج میں پاکستان پیلپز پارٹی کے رہنما وقار مہندی، ڈاکٹر راکیش کھٹومل اور آغا شیرازی نے شرکت کی-
![]()