Home / اہم خبریں / کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان شجرکاری کے فروغ کیلئے ایم او یو پر دستخط

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کو سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر کراچی پریس کلب اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے درمیان ماحول دوست سرگرمیوں اور شجرکاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس سلسلے میں کراچی پریس کلب میں منعقدہ تقریب کے دوران اراکینِ پریس کلب میں 500 سے زائد مختلف اقسام کے پودے تقسیم کیے گئے، جن میں گل مہر، مورنگا، سکھ چین، نیم اور ارجن شامل تھے۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمالی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث شجرکاری وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود اور مثبت سرگرمیوں میں پیش پیش رہی ہے، جبکہ ہر شہری اگر ایک پودا بھی لگائے تو کراچی کو دوبارہ سرسبز اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب اسلم خان نے کہا کہ شہریوں میں شجرکاری کے شعور کو فروغ دینا ضروری ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کا مقصد صرف امن و امان کا قیام نہیں بلکہ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں، محلوں اور سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے کراچی کو مزید سرسبز، خوبصورت اور آلودگی سے پاک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ قومی دفاع کے لیے اہم سنگِ میل ہے، مراد علی شاہ

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فتح-4 میزائل کے کامیاب تجربے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے