Home / اہم خبریں / فاطمہ ثناء کی ریکارڈ ساز بیٹنگ، پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو وائٹ واش

فاطمہ ثناء کی ریکارڈ ساز بیٹنگ، پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو وائٹ واش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 133 رنز سے کامیابی حاصل کرلی اور سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 15 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جو ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز ترین ففٹی ہے۔ انہوں نے 19 گیندوں پر ناقابل شکست 62 رنز اسکور کیے، جبکہ سائرہ جبین نے بھی نصف سنچری بنا کر ٹیم کو 223 رنز کے بڑے مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ لائن پاکستانی اسپنرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سعدیہ اقبال نے تین جبکہ نشرہ سندھو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام چھ میچ جیت کر زمبابوے کے خلاف پہلی مرتبہ مکمل وائٹ بال سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

فتح-4 میزائل کا کامیاب تجربہ قومی دفاع کے لیے اہم سنگِ میل ہے، مراد علی شاہ

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فتح-4 میزائل کے کامیاب تجربے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے