تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سانحۂ مشرقی پاکستان پر سندھ اسمبلی میں قرارداد، بہاریوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت

سانحۂ مشرقی پاکستان پر سندھ اسمبلی میں قرارداد، بہاریوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سانحۂ مشرقی پاکستان کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی، جس میں افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر قربانیاں دینے والے بہاریوں کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

قرارداد پر بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اعجاز الحق نے کہا کہ بہاری برادری نے پاکستان کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ اسمبلی ہے جس نے قیامِ پاکستان کی قرارداد منظور کی تھی۔

وزیرِ قانون سندھ ضیاء لنجار نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ اس قرارداد کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے تمام شہداء قوم کے ہیرو ہیں اور ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رکن غلام قادر چانڈیو نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں پیش کی گئی قرارداد سے ایسا تاثر ابھرا کہ جیسے قربانیاں صرف ایک طبقے نے دی ہوں، جس پر انہیں بطور سیاسی کارکن دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور اس مقصد کے لیے جانوں کی قربانیاں دی گئیں۔

بحث مکمل ہونے کے بعد قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، جس کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعے کی سہ پہر دو بج کر تیس منٹ تک ملتوی کر دیا گیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 میں 325 سے زائد اسٹالز، پانچ لاکھ سے زائد زائرین کی متوقع آمد

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی ورلڈ بک فیئر (کے ڈبلیو بی ایف) کی منیجنگ کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے