کولمبو/ کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین /اسپورٹس اسپورٹس) سری لنکا میں جاری ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے آغاز میں ہی بنگلہ دیش نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔ تیسرے منٹ میں نظمل ہدیٰ نے پہلا گول اسکور کیا جبکہ اگلے ہی منٹ یعنی چوتھے منٹ میں محمد رحمن نے دوسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔
پاکستان کی ٹیم نے میچ کے دوران گول کرنے کی بھرپور کوششیں کیں لیکن حریف ٹیم کے مضبوط دفاع اور عمدہ حکمت عملی کے باعث کوئی بھی موقع گول میں تبدیل نہ کر سکی۔
ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے بعد فائنل لائن اپ مکمل ہو جائے گا۔