Home / اہم خبریں / سینئر پروفیسر انجم رحمان کی زیر نگرانی لیاری جنرل اسپتال کے شعبہ گائینی کو فعال کر دیا گیا- کام نہ کرنے والی ڈاکٹر روزینہ یاسر، ڈاکٹر انیلہ امجد مسائل کی وجہ بن گئیں- ذرائع

سینئر پروفیسر انجم رحمان کی زیر نگرانی لیاری جنرل اسپتال کے شعبہ گائینی کو فعال کر دیا گیا- کام نہ کرنے والی ڈاکٹر روزینہ یاسر، ڈاکٹر انیلہ امجد مسائل کی وجہ بن گئیں- ذرائع

 کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لیاری جنرل اسپتال کے شعبہ گائینی کو فعال کر دیا گیا، سینئیر پروفیسر انجم رحمان کی زیر نگرانی بہترین کام جاری، جبکہ کام نہ کرنے والی ڈاکٹر روزینہ یاسر، ڈاکٹر انیلہ امجد مسائل کی وجہ بن گئیں، ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں ڈاکٹرز کے خلاف شکایات کے انبار موجود ہیں جنھوں نے منظم سازش اور اثر و رسوخ کا استعمال کرکے سینئیر پروفیسر ڈاکٹر انجم رحمان کو عہدے تک سے ہٹوا دیا تھا، انکے عہدے سے ہٹنے کے باعث اسپتال میں مریضوں کو شدید دشواریوں کا سامنا تھا، گائینی کی مریضوں کو قدم قدم پر مشکلات درپیش ہوگئی تھیں، اسپتال میں اہم آپریشن اور سرجری ہونا بھی بند ہوگئی تھی جب مریضوں کی شکایات حکام با لا تک پہنچیں تو انہوں نے فوری طور پر سینئیر پروفیسر انجم رحمان کودوبارہ لیاری جنرل اسپتال میڈیکل کالج میں پرنسپل تعینات کردیا جسکے بعد شعبہ گائینی بھی فعال ہوگیا-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے