Home / اہم خبریں / میہڑ میں گزشتہ کئی سالوں سے شاہراہوں پر غیر قانونی تجاوزات کا سلسلہ برقرار- شہری پریشانی میں مبتلا، حکام خاموش تماشائی

میہڑ میں گزشتہ کئی سالوں سے شاہراہوں پر غیر قانونی تجاوزات کا سلسلہ برقرار- شہری پریشانی میں مبتلا، حکام خاموش تماشائی

میہڑ ( رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں گزشتہ کئی سالوں سے شاہراہوں پر غیر قانونی تجاوزات کا سلسلہ برقرار جس کی وجہ سے شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی ٹریفک کے لئے سڑکیں تنگ قاضی عارف چوک، گاہی مہیسر چوک، رادھن بس اسٹاپ اور بیٹو چوک سمیت تحصیل ہسپتال میہڑ سے میہڑ وین اسٹاپ تک ہر وقت ٹریفک جام برقرار رہنے کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار- کچھ عرصہ قبل پہلے اسسٹنٹ کمشنر، مختیار کار، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین، میونسپل کمیٹی چئيرمين اور سی ایم او کی طرف سے شہریوں سے انکروچمینٹ کے مسائل پر مشاورت کی گئی تھی مگر آج تک اس مشاورتی مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے- روڈ کو 30 فیصد کشادہ رکھنے پر بد قسمتی سے ابھی صرف 5 فٹ سے بھی کم ہے شہری کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں- اسٹنٹ کمشنر میہڑ آج تک انکروچمینٹ ہٹانے میں نا کام- اگر مریض اس روڈ سے گزرا تو گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسا رہ جاتا ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا بھی ضایع ہوتا ہے-انتظامیہ نے کوئی توجہ نہین دی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر دادو اور چیف منسٹر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ میہڑ شہر کی سڑکوں سے ناجائز تجاوزات کو ختم کرواکر شہریوں کےساتھ انصاف کیا جائے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے