Home / اہم خبریں / پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ مکمل، کل آئرلینڈ روانگی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ مکمل، کل آئرلینڈ روانگی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ کے دورے کے لیے کراچی میں جاری تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ ٹیم کل (اتوار) صبح آئرلینڈ روانہ ہوگی اور دوپہر تک ڈبلن پہنچ جائے گی۔

آئرلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر فاطمہ ثناء کریں گی۔ سیریز کے تمام میچز آئرلینڈ کے شہر کلون ٹرف میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 6 اگست، دوسرا 8 اگست جبکہ تیسرا اور آخری میچ 10 اگست کو شیڈول ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:
عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، شوال ذوالفقار، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن، وحیدہ اختر اور کپتان فاطمہ ثناء۔

دورہ آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے لیے ایک اہم امتحان ہوگا، جو اگلے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی تیاریوں کا بھی حصہ ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے