تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آئندہ شرکت سے انکار

پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آئندہ شرکت سے انکار

لاہور، (ویب/اسپورٹس ڈیسک) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوہرے معیار اور جانبدار رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کی آئندہ شرکت پر پابندی کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی نے الزام عائد کیا کہ ڈبلیو سی ایل نے میچ نہ کھیلنے والی ٹیم کو جان بوجھ کر پوائنٹس دیے، جبکہ پاکستان-بھارت میچز کی منسوخی پر جاری پریس ریلیز تعصب سے بھرپور اور کھیل کو سیاست کے تابع کرنے کی مثال تھی۔

بی او جی نے واضح کیا کہ کھیل کے غیر جانبدار اصولوں کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، اور پی سی بی اپنی ٹیم کو ایسے کسی متنازع ٹورنامنٹ میں نہیں بھیجے گا۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں بورڈ آف گورنرز کے اراکین ظہیر عباس، زاہد اختر زمان، سجاد علی کھوکھر، ظفر اللہ، تنویر احمد، محمد اسماعیل قریشی، انوار احمد خان، طارق سرور سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ اس کے علاوہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے