تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اورنگی ٹاؤن میں یومِ آزادی باکسنگ چیمپئن شپ 2025، نوجوان باکسرز کی شاندار کارکردگی

اورنگی ٹاؤن میں یومِ آزادی باکسنگ چیمپئن شپ 2025، نوجوان باکسرز کی شاندار کارکردگی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) محکمہ کھیل سندھ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی معرکۂ حق کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں باکسنگ چیمپئن شپ 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں نوجوان باکسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جوش و جذبے سے بھرپور مقابلے پیش کیے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی رینجرز کے ڈی ایس آر ارشاد بیگ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کھیل فرید علی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ویسٹ محمد عثمان تھے، جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور ان کے عزم و حوصلے کی تعریف کی۔

ترجمان محکمہ کھیل کے مطابق چیمپئن شپ میں 50 سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا، اور مجموعی طور پر 22 ویٹ کیٹیگریز میں مقابلے منعقد ہوئے، جن میں خواتین اور مرد دونوں باکسرز نے بھرپور حصہ لیا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ کے اسپورٹس افسر محمد عثمان کے مطابق مختلف کیٹیگریز کے فائنلز نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز رہے۔

خواتین کی 30 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں IABC کلب کی جنت نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

44 کلوگرام کیٹیگری میں KCBC کلب کی عائشہ نے میدان مارا۔

مردوں کی 51 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں KBBC کے تیمور نے فتح حاصل کی،

70 کلوگرام کیٹیگری میں KBBC کے ہی فاروق کامیاب رہے،

جبکہ 80 کلوگرام کیٹیگری میں FCBC کلب کے اسد خان نے گولڈ میڈل جیتا۔

محمد عثمان نے کہا کہ یہ ایونٹ یومِ آزادی کی تقریبات کا حصہ ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یومِ آزادی ہمیں قربانی، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے، اور ہم اپنی افواجِ پاکستان پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے