کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) امیر تحریک لبیک یارسول اللہ سندھ غلام غوث بغدادی نے حکومت کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتوں سے سزا یافتہ گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کو کسی بھی قسم کا کوئی ریلیف دیا گیا تو پھر ہم کسی چیز کی رعایت نہیں کریں گے، گستاخ رسول کی سزائے موت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز ان خیالات کا اظہارتحریک لبیک یارسول اللہ کے زیراہتمام لبیک یارسول اللہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عدالتوں سے سزا یافتہ گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کی ممکنہ رہائی کے خلاف تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیراہتمام کراچی سے خیبر تک ملک کے 200 سے زائد چھوٹے بڑے شہروں میں لبیک یارسول اللہ مارچ کے عنوان سے ریلیاں نکالی گئیں۔ کراچی میں حسن اسکوائر سے نمائش (نورانی) چورنگی تک احتجاجی مارچ کیا گیا، لبیک یارسول اللہ مارچ سے امیرکراچی علامہ رضی حسینی، رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری، یونس سومرو، سربراہ سنی تحریک علامہ احمدبلال سلیم قادری، علامہ سلطان مدنی اور ڈاکٹر وقاص ہاشمی و دیگر نیبھی خطاب کیا۔ علامہ غلام غوث بغدادی نے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ تحریک لبیک یارسول اللہ قانون پسند جماعت ہے لیکن ہم کسی بھی بہانے سے گستاخ رسول کو رعایت دینا قبول نہیں کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے غیرملکی سازشوں کے آلہ کار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ حلقے غیر ممالک کی لابیوں کو خوش کرنے کے لیے تحریک لبیک یارسول اللہ پر دہشت گردی کے بیبنیاد الزامات لگا رہے ہیں، تحریک لبیک یارسول اللہ پر بائیس لاکھ پاکستانیوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم ملک میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون کی بالادستی کا ثبوت دیتے ہوئے عدالتوں سے سزایافتہ مجرمہ گستاخ رسول کولٹکایا جائے۔ آسیہ ملعونہ کی سزائے موت پرعملدرآمد سے متعلق تحریک لبیک یارسول اللہ اپنا آئندہ کا لائحہ عمل منگل کو دے گی، علامہ غلام غوث بغدادی نے کارکنان کو کسی بھی ہنگامی کال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ رسول کی فرار کی صورت میں حکومت کوانتہائی ٹف ٹائم دیں گے۔
![]()