Home / اہم خبریں / دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل فلائٹ متوقع وقت سے پہلے ہی اپنی منزل نیو یارک پہنچ گئی

دنیا کی طویل ترین نان اسٹاپ کمرشل فلائٹ متوقع وقت سے پہلے ہی اپنی منزل نیو یارک پہنچ گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ٹی وی کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں نے کہا کہ سنگاپو سے نیویارک پہچنے پر یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ طیارے نے ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کیا ہے۔ فلائٹ نے سنگاپور سے نان اسٹاپ نیو یارک تک کا 15 ہزار 344 کلو میٹر کا فاصلہ 17 گھنٹے 25 منٹ میں طے کیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سنگاپور ایئرلائن دنیا کی اس طویل ترین کی فلائٹ میں 150 مسافر اور عملے کے17 ارکان سوار تھے۔ ویسے تو طویل ترین پروازوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے، رواں برس آسٹریلیا کی قنطاس ایئرلائن نے 17 گھنٹے دورانیہ کی پرتھ تا لندن فلائٹ کا آغاز کیا تھا۔ اس کے علاوہ قطر ایئر لائن کی دوہا تا آکلینڈ فلائٹ کا دورانیہ ساڑھے 17 گھنٹے ہے، لیکن سنگاپور تا نیویارک کی حالیہ پرواز واحد ہے جس نے اب تک 15 ہزار کلومیٹر کی حد پار کی ہے۔ چونکہ یہ فلائٹ نان اسٹاپ اور انتہائی طویل ہے، اس لیے اس میں مسافروں کے آرام کے لیے کوئی اکانومی کلاس نہیں رکھی گئی، صرف بزنس اور پریمیئم اکانومی کلاسز ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے