کراچی (ذیشان حسین ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں کے پی او سانحہ کے ایک اور ہیڈ کانسٹیبل عیدالطیف ولد احمد بھٹو کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر کمیشنر کراچی اقبال میمن، آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی، پولیس کے اعلٰی افسران اور شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وزیر اعلٰی سندھ اور صوبائی وزیر سعید غنی نے نماز جنازہ کے بعد شہید پولیس اہلکار عبدالطیف بھٹو کے بھائی اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی اور شہید کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔