کراچی (ذیشان حسین ) گلستان اسکاوٹ گراؤنڈ میں انٹرنیشنل گرامر اسکول کا چھٹا سالانہ اسپورٹس ڈے منعقد کیا گیا ۔ طلباء نے ریس، ٹگ آف وار، تائیکوانڈو اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر معزز مہمانان میں ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر شبیب الحسن، اسپورٹس کوآرڈینیٹر شہمیر خٹک، ایس او اے کے سیکرٹیری جنرل احمد علی راجپوت، ایس ایم سعید، اور اسکول کی سابق پرنسپل مسز صائمہ انیر موجود تھے۔
اسکول کے ڈائریکٹر راحیل راجوانی نے کہا کہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا بہت ضروری ہے ایک صحت مند معاشرے کےلیے اس سلسلے تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور والدین کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ خود اعتمادی پیدا ہوسکے ۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب طلباء میں میڈلز اور اسناد بھی تقسیم کی۔