Home / اہم خبریں / کراچی پولیس نے دعا زہرا کو سٹی کورٹ میں پیش کردیا

کراچی پولیس نے دعا زہرا کو سٹی کورٹ میں پیش کردیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پولیس حکام نے دعا زہرا کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ہمارا آج بچی کو پیش کرنے کا حکم اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ماحول ٹھیک ہے، اب جب تک عدالت حکم نہ دے دعا زہرا کو پیش نہ کیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سرکاری وکیل کو حکم دیا کہ دعا زہرا کو غیر ضروری تاریخوں پر پیش نہ کیا جائے، جب عدالت ضرورت محسوس کرے گی پیش کرنے کے احکامات جاری کریں گے، دعا سے ملاقات کی درخواست جب آئے گی تو اس وقت دیکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پہلے نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے کیپٹن محمد سرورکا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
https://www.nopnewstv.com/captain-muhammad-sarwar-shaheed

وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ہم اس بات کی مخالفت کرتے ہیں کہ بچی کو وکیل کرنے دیا جائے، بچی سے جب پہلے لاہور میں ملاقات کرائی گئی ان گنت وکالت نامے سائن کرائے گئے، کچھ میڈیا حضرات ملزم کی فیملی کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جسٹس اقبال کلہوڑو پر الزامات لگائے ہیں، کہا جا رہا ہے اپنے مائی باپ کو خوش کیا جا رہا ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ میڈیا کو دور رکھا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے