Home / اسلام آباد / پہلے نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے کیپٹن محمد سرورکا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

پہلے نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنیوالے کیپٹن محمد سرورکا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قوم کے عظیم سپوت کیپٹن محمد سرور نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں جام شہادت نوش کیا، شہید نے مادر وطن کے دفاع میں کمال بہادری اور جرات کا مظاہرہ کیا۔ یوم شہادت پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ کشمیر کی وادیاں آج بھی کیپٹن محمد سرور کی شجاعت اور جوانمردی کی گواہ ہیں کہ کس طرح کیپٹن محمد سرور اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑے تھے۔ کیپٹن محمد سرور نے دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر اسے بتایا کہ اس زمین کے لیے وہ خون بہا بھی سکتا ہے اور دشمن کو گرا بھی سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں آج سے ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ
https://www.nopnewstv.com/electricity-price-increased ‎

شہید کیپٹن محمد سرور راولپنڈی کے گاؤں سنگھوری میں 10 نومبر 1910 کو پیدا ہوئے، کیپٹن محمد سرور کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے تھا، آپ کے والد محمد حیات خان بھی فوج میں تھے۔ کیپٹن محمد سرور شہید نے اپنی ابتدائی تعلیم فیصل آباد کے گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول طارق آباد سے حاصل کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے