Home / اہم خبریں / گڈز ٹرانسپورٹرز کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پہیہ جام ہڑتال کی کال

گڈز ٹرانسپورٹرز کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پہیہ جام ہڑتال کی کال

لاہور (بیورو رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 25 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان، مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22 فروری کو گڈز ٹرانسپورٹ پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گئے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس اہلکار کی گاڑی میں نصب بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا
https://www.nopnewstv.com/bomb-disposal-squad-reached

 

حکومت نے ٹرانسپورٹ انڈسٹری کو تباہ کرنے کے لیے ٹرانسپورٹرز پر پٹرولیم بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا، مرکزی صدر پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل تنویر احمد جٹ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے سبب 25 فیصد کرایوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو 22 فروری کو گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرکے ملک گیر احتجاج کریں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایچ ایف کی کفایت شعاری مہم، عہدیداروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ملک میں جاری کفایت شعاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے