سبی (نوپ نیوز بلوچستان) سردار یار محمد رند نے کل بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سردار یار محمد رند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ کل بلوچستان اسمبلی کے باہر میں احتجاجی دھرنا دوں گا۔ ڈھاڈر میں جاری دھرنے کے شرکاء بھی میرے ہمراہ بلوچستان اسمبلی آئیں گے۔
صوبائی حکومت سانحہ اعواان گوٹھ کے قاتلوں کو گرفتارکرنے میں ناکام ہے۔ وزیراعلی قدوس بزنجو کو کہوں گا کہ اقتدار آنے جانے کی چیز ہے۔ آپ کا اقتدار ویسے بھی بے ساکھیوں کومحتاج ہے۔ عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ سے بھی سانحہ اعوان گوٹھ پر ازخود نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہوں۔ اپنے علاقے کے عوام کو انصاف کی فراہمی کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ واقعے میں شہید ہونے والے غریب اور بے سہارا لوگ ہیں۔ ملوث افراد بااثر لوگ ہیں جو غریب لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔