تازہ ترین
Home / اسلام آباد / وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی کی ملاقات

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی کی ملاقات، ملاقات میں کراچی بلخصوص حلقے این اے 247 کے حوالے سے اہم سیاسی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال، آفتاب صدیقی نے ملک میں متوسط ​​اور نچلے ​​طبقے کے لیے سستی رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم کے اہم اقدام کو سراہا، کامیاب جوان اور احساس پروگرام کے تحت سندھ کی عوام کو مذید سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

 

مزید پڑھیں: ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ اختر عنایت بھرگڑی
https://www.nopnewstv.com/blind-cricket-odi-series ‎

 

وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ وہ کراچی میں پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط اور منظم بنانے کے لیے کارکنوں کو متحرک کریں، کراچی میں جاری مسائل پر ایم این اے آفتاب صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی گفتگو کی، آفتاب حسین صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے ورکرز سے ملاقات کرنے کی درخواست کی، وزیراعظم عمران خان نے کارکنان سے ملاقات کرنے کی بہت جلد یقین دہانی کروائی۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے