تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ اختر عنایت بھرگڑی

ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ اختر عنایت بھرگڑی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) صوبائی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حکومت سندھ اختر عنایت بھرگڑی نے کہا ہے کہ ہمیں عالمی سطح پر ملک کے سافٹ امیج اور کھیلوں کی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی ہمارے لئے باعث اعزاز ہے اور محکمہ کھیل حکومت سندھ اس میگا ایونٹ کے انعقاد میں کی جانے والی ہر کوشش اور اقدام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے مذکورہ سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی تشکیل کردہ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین عمران احمد شیخ، آصف عظیم اور ماجد خان سے سیریز کی انتظامی امور سے متعلق اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کیا‏۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 28 فروری تا 3 مارچ تک ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی جس کیلئے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 26 فروری کو کراچی پہنچے گی‏۔

 

 

مزید پڑھیں: جے یو آئی سندھ کی سرجانی ٹاؤن میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی مذمت
https://www.nopnewstv.com/jui-f-condemns-incident

 

 

سیکریٹری اسپورٹس اختر عنایت بھرگڑی کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اس سے ملک میں انٹرنیشنل اسپورٹس کی بحالی کی راہیں مزید ہموار ہوں گی، بینائی سے محروم افراد نے جہاں عام تعلیم کے علاوہ آئی ٹی و دیگر فنی میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا ئے ہیں وہیں عالمی کرکٹ کے میدانوں میں بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے، نابینا کھلاڑیوں کے پہاڑوں سے بلند حوصلوں کو سراہتے ہوئے اختر عنایت بھرگڑی کا کہنا تھا کہ ان کھلاڑ یوں میں صلاحیتیں کسی طور پر بھی دوسروں سے کم نہیں، پاکستان کا وقار سربلند کرنے والے بلائنڈ کرکٹرزاور آرگنائیزرز ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے مہمان اور قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے