Home / اہم خبریں / قومی ایئر لائن کے بیڑے میں دو نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

قومی ایئر لائن کے بیڑے میں دو نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی ایئر لائن کے بیڑے میں دو نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ طیارے پیپرا قوانین کے مطابق ڈرائی لیز پرحاصل کیے جارہے ہیں۔ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں دو نئے طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ پی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ثاقب عزیز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ایئرلائن کی گذشتہ مہینوں کی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ مارکیٹ کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے فضائی بیڑے میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ موجودہ طیاروں سے مسافروں کی ضروریات پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثاقب عزیز نے کہا کہ دو نئے طیاروں کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کو اپنے فضائی آپریشن کو وسعت دینے میں مدد ملے گی اور مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔ یہ طیارے اندرون ملک اور علاقائی روٹس کی پروازوں کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی روٹس میں خلیجی اور مشرق بعید کے ممالک شامل ہیں۔ تاہم اس حوالے سے طیاروں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فاطمہ ثناء کی ریکارڈ ساز بیٹنگ، پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو وائٹ واش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے