کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی 2 ملزمان گرفتار، چرس اور اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد- مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بوٹ بیسن شکیل شیروانی نے اسٹریٹ کرمنلز و منشیات فروشوں کے لۓ زمین تنگ کرنا شروع کردیا- کامیاب کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں نے بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل عمیر ولد منور، یاسین ولد حبیب الرحمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، 1 کلو 330 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد- دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسٹریٹ کراٸم اور منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے-
![]()