تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں صدر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی- 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی میں صدر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی- 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں صدر پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرمنل و منشیات فروش گرفتار اسلحہ اور چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر عدیل رضا نے جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کو اپنے نشانے پر لے لیا کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے بدنام زمانہ منشیت فروش سمیت اسٹریٹ کرمنل کو دھر لیا- ملزمان میں شامل محمد سلیمان ولد محمد علی، ایاز ولد اسماعیل فاروقی کے قبضے سے اعلیٰ نسل کی چرس اور اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد- دونوں ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے-

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

دو پاکستانی کھلاڑی امریکہ کی ماسٹرز ہاکی ٹیم میں شامل ورلڈ کپ میں نمائندگی کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دو پاکستانی نژاد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے