Home / اہم خبریں / شریف فیملی مکافات عمل کا شکا ر ہے۔ علامہ رضی حسینی

شریف فیملی مکافات عمل کا شکا ر ہے۔ علامہ رضی حسینی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا کہ شریف فیملی ناموس رسالت کے قانون سے غداری کرنے کی بنا پر مکافات عمل کا شکار ہے۔ شہباز شریف کی گرفتاری پر ملک اور قوم کا خزانہ لوٹنے والے روایتی سیاست دانوں کے ہم آواز، ہونے پر ملک کے غیور عوام ہنس رہے ہیں بلکہ ایک جماعت تو جو اسمبلی میں قانون رسالت پر ڈاکہ پڑنے کی واردات پر سو رہی تھی وہ ن لیگ کی محبت میں اتنا آگے جا چکی ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کانگریس نواز جماعت آئیندہ دنوں میں مودی سے محبت رکھنے والی ن لیگ جیسی جماعت میں ضم ہی نہ ہو جا ئے۔ وہ گذشتہ شب تحریک لبیک پاکستان کے کراچی سے قومی اسمبلی حلقہ نمبر 243 کے ضمنی انتخابات کے نامزد امید وار ڈاکٹر نواز الہدی کے بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ علا مہ رضی حسینی نے کہا کہ سندھ کی مظلوم طالبہ فرازانہ جمالی کو حکومت سندھ نے فوری انصاف فراہم نہ کیا تو ان کی جماعت اس معاملے کو سندھ اسمبلی میں اٹھائے گی۔علامہ رضی حسینی نے و زیر بلدیات سعید غنی کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ بلدیا تی اداروں کے نمائیشی دوروں سے کراچی اور اندرون سندھ کے عوام کے بلدیاتی مسائل حل نہیں ہو ں گے انہیں بلدیاتی اداروں سے کرپشن اور کمیشن کو نہ صرف ختم کرنا ہوگا بلکہ کرپشن کرنے والوں اور کمیشن کھانے والوں سے لوٹی ہوئی دولت و اپس لیکر بلدیاتی اداروں میں جمع کرا کر ہی وہ اور ان کی جماعت عوام میں سرخرو ہو سکتی ہے ضمنی انتخاب میں ہمارے امیدوار کے کاغذات نامزدگی و مسترد کرنا قبل از انتخاب دھاندلی ہے آسیہ ملعونہ کے معاملے میں وفاقی حکومت غیر جانبدار رہے ورنہ ملک میں امن و اما ن بر قرار رکھنا مشکل ہو گا قبل ازیں ڈاکٹر نواز الہدی نے بھی خطاب کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

فاطمہ ثناء کی ریکارڈ ساز بیٹنگ، پاکستان ویمنز کا زمبابوے کو وائٹ واش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے