اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ماس کوم سلوشن کی جانب سے انٹرنیشنل ہیلتھ ایکسپو کا انعقاد اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کا افتتاح گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کیا- اس ایکسپو میں سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ نے بھی حصہ لیا اور اپنے اسٹال لگائے اور جس پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے بھی دورہ کیا اور سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کی انسانی خدمات کو بھی سرہایا- اس نمائش میں سیلانی ویلفیر ٹرسٹ کے اسٹال پر عوام کا رش رہا اور یہ اسٹال صحافیوں کی توجہ کا بھی خاص مرکز بنا رہا نیشنل پریس کلب کے صحافیوں غلام حسین، زبیر احمد، فیصل مقصود، زاہد ماما اور دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- نیشنل پریس کلب کی جانب سے سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کی کاوشوں کو بھی خوب سراہا گیا- سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ نے اس نمائش میں عوام کے لئے فری شوگر اور بلڈ پرشر چیک اپ کی سہولت مہیا کی-
سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کی ٹیم جن میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرہاد مشرقی، مینجر ایڈمنسٹریشن وزیر رضا، ریجنل مینجر واسل گلریز خصوصی طور پر کراچی سے شرکت کی- جبکہ اس ایکسپو میں نوپ نیوز (نیوز آف پاکستان) کے ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز محمد افضل وارثی نے بھی خصوصی طور پر کراچی سے شرکت کی اور اسٹال پر موجود سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے نمائندوں اور میڈیکل ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ کہا کہ سیلانی ویلفئیر نے جس طرح انسانیت کی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ہے- نادار غریب اور مستحق لوگوں میں دستر خواں کا اہتمام، مستحق لوگوں میں راشن کی ماہانہ تقسیم، مستحق طلباء میں وظائف اور اسکالر شپ، منشیات کے میں مبتلا مریضوں کے علاج اور ان کو روزگار کی فراہمی، صاف پانی اور میڈیکل کے میدان میں بھی سیلانی ویلفئیر پیش پیش ہے یہ ہی انسانیت ہی خدمت ہے بھوکوں کو کھانا کھلانا، منشیات کے نشے میں مبتلا نوجوانوں کو علاج کی سہولت دینا، وہ طلباء جو مالی مسائل کی وجہ سے مزید پڑھ نہیں سکتے ان کے مستقبل کو سہارا دینا الغرض سیلانی ہی وہ واحد ویلفئیر ٹرسٹ ہے جو انسانی خدمات میں ہمہ تن مصروف عمل ہے- اس بینالاقوامی نمائش میں سیلانی ویلفئیر انٹرنیشنل ٹرسٹ سمیت دنیا بھر سے میڈیکل سے تعلق رکھنے والے ادارے، فارما کمپنیز، ڈاکٹروں . ہسپتالوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- ایکسپو کا اختتام 7 اکتوبر کو ہوا- نوپ نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوۓ سیلانی ویلفئیر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ٹرسٹی عارف لاکھانی نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کوانٹرنیشنل ہیلتھ ایکسپو میں کامیاب ایونٹ کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آئندہ بھی قومی اور بینالاقوامی سطح پر ملک و قوم کی خدمات جاری رکھی جائے گی بغیر کسی رنگ و نسل کے انسانی خدمات کا فریضہ جاری رہے گا- سیلانی ویلفئیر انٹرنیشنل ٹرسٹ خاص طور پر شعبہ طب کے حوالے سے انسانی صحت کی ہر لحاظ سے خدمت کو یقینی بنانے میں اپنا موثر کردار جاری رکھے گی کیونکہ سیلانی ویلفئیر انٹرنیشنل ٹرسٹ انسانی زندگی کو 63 شعبہ جات جس میں بنیادی ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات میں بھی کارہاۓ نمایاں انجام دیے ہوۓ ہیں-
ہیلتھ ایکسپو نمائش کی تصویریں جھلکیاں
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()