تازہ ترین
Home / اسلام آباد / سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج 7 سال بیت گئے، شہداۓ آرمی پبلک اسکول کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج 7 سال بیت گئے، شہداۓ آرمی پبلک اسکول کی آج ساتویں برسی منائی جارہی ہے

اسلام آباد (نوپ نیوز) پاکستانی قوم کو سوگوار کر دینے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 7 سال مکمل ہوگئے، پاکستان کی تاریخ کی بد ترین دہشت گردی کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت قوم کے 150 سپوت شہید ہوۓ تھے جنہیں آج بھی یاد کیا جائے گا۔ آج سے 7 سال قبل سانحہ آرمی پبلک اسکول ملکی تاریخ کا وہ بد ترین واقعہ ہے جس کے دوران قوم کے دشمن دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو اپنا نشانہ بنایا۔ پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد 16 دسمبر 2014 کو حملہ آور ہوئے تھے۔ بد ترین دہشت گردی نے معصوم بچوں کو بھی نہ چھوڑا۔ آرمی پبلک اسکول حملے کے بعد پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں شروع کیں۔ 6 سال قبل 16 دسمبر کی صبح 11 بجے کے قریب دہشت گرد آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی تھی۔ دہشت گردوں نے معصوم بچوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں، معصوم بچوں اور اساتذہ سمیت 150 کے قریب افراد کو شہید کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اسکول پہنچ کر ظالموں کے خلاف کارروائی شروع کی۔ ماضی کے 6 سالوں کی طرح رواں برس بھی 16 دسمبر کے روز پاکستانی قوم سانحہ آرمی پبلک اسکول کی یاد میں شہداء کو یاد کرے گی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی طرف سے بچوں کو نشانہ بنانے کے عمل کی بھرپور مذمت آج بھی جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے