تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ملائیشیا جوہر بارو میں غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک 29 لاپتہ 21 افراد کو بچا لیا گیا

ملائیشیا جوہر بارو میں غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک 29 لاپتہ 21 افراد کو بچا لیا گیا

کوالالمپور (بیورو رپورٹ) ملائیشیا کی میری ٹائم انفور سمنٹ ایجنسی (ایم ایم ای اے) کے مطابق ملائیشیا کی جوہر بارو ریاست میں غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ادارے کے ڈائریکٹر فرسٹ میرین ایڈمرل نورل حیزام زکریا نے ایک بیان میں بتایا کہ کشتی میں متعدد بچوں سمیت 60 افراد سوار تھے، 21 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ 10 افراد ہلاک ہوئے اور 29 لاپتہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی خراب سمندری حالت کی وجہ سے صبح 4 بج کر 30 (پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 1 بج کر 30 منٹ) منٹ پر ڈوبی تھی۔ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لئے بحری اور فضائی مدد بھیجی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز، 100 سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان شیئرز مارکیٹ اپ ڈیٹ کے زیر اہتمام نئی کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے