تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، لاہور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بھی معطل، فیصل آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس پر بھی فلائٹ شیڈول متاثر

ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، لاہور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بھی معطل، فیصل آباد اور سیالکوٹ ائیر پورٹس پر بھی فلائٹ شیڈول متاثر

اسلام آباد (نوپ نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، بعض مقامات پر حدِ نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی۔ موٹر وے اور شاہراہیں مختلف مقامات پر بند کردی گئیں، لاہور ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی لہر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں دھند کے باعث سفر کرنا محال ہوگیا۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہے۔ موٹر وے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ درخانہ سے رجانہ تک موٹر وے ایم 2 ، شام کوٹ سے عبدالحکیم تک ایم 4 جبکہ شیر شاہ سے رحیم یار خان تک ایم 5 بند کر دی گئی۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ قومی شاہراہ این 5 پر کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر تک رہ گئی۔ رنگ روڈ لاہور بھی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط اور بلا ضرورت سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں بھی شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر ہے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے مسافروں کو ائیر پورٹ آنے سے قبل فلائٹ انکوائری سے رابطے کی ہدایت کر دی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے