تازہ ترین
Home / اہم خبریں / الفا اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ گرلز اینڈ بوائز چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا

الفا اسپورٹس فیسٹیول آرم ریسلنگ گرلز اینڈ بوائز چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) الفا اسپورٹس فیسٹیول میں آرم ریسلنگ بوائز اینڈ گرلز انڈر 13 اور انڈر 15 کے مقابلے منعقد ہوۓ۔ سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زہر اہتمام آرم ریسلنگ کے مقابلے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کالج میں منعقد ہوا۔ اس ایونٹ میں کراچی کی 7 گرلز اسکول و کالج اور 8 بوائز اسکول و کالج کی ٹیموں نے شرکت کی۔ الفا ہائی اسکول، الفا گرلز اسکول، حبیب گرلز اسکول، الیکسر اسکول، بی وی ایس اسکول کی گرلز اور بوائز نے کامیابی حاصل کی۔ افتتاحی تقریب میں الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے اسپورٹس کوآرڈینیٹر ماجد رسول نے ربن کاٹ کر چمپین شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پرصدر سندھ آرم ریسلنگ انتصار حیدر، سعید عالم، سینئر نائب صدر رمیز صدیقی، سید محمّد ناصر علی، کاشف احمد فاروقی، عظمیٰ شیخ، یوسراء ذولفقار، ماہم ادریس، ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض شہلا افتخار، شاداب افتخار، سلمان اسماعیل، اور ان کے ساتھ محمّد جاوید، شاہزیب نظر، حق نواز، حمزہ جاوید خان، آصف عزیز، جاوید عرب و دیگر نے شرکت کی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے