Home / اہم خبریں / ملائیشیا کی دواساز کمپنی چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ کوویڈ 19 کی اڈینووائرل ویکٹر ویکسین تیار کریگی

ملائیشیا کی دواساز کمپنی چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ کوویڈ 19 کی اڈینووائرل ویکٹر ویکسین تیار کریگی

کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) چینی کمپنی کین سائنو بائیولوجیکس کی مدد سے ملائیشیا نے ویکسین بنانے میں ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے ملائیشیا اڈینو وائرس پلیٹ فارم کی بنا پر نوول کرونا وائرس ویکسین کو مقامی سطح پر شیشیوں میں بھرنے اور تقسیم کیلئے پیک کرنے کے قابل ہو گیا ہے۔ ملائیشیا کی دواساز کمپنی سلوشن بائیولوجکس کے ڈپٹی گروپ منیجنگ ڈائریکٹر محمد نازلی کمال نے بتایا کہ کین سائنو کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعاون نے ہی اس منصوبے کو ممکن بنایا ہے۔ سلوشن بائیولوجکس نے ملائیشیا کی حکومت کے ساتھ کین سائنو کی تیار کردہ ایک خوراک والی نوول کرونا وائرس ویکسین کی تقریباً 35 لاکھ خوراکیں فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے جن میں سے 5 لاکھ خوراکیں چین کے تیانجن میں کین سائنو کے پلانٹ سے تیار شدہ مصنوعات کی صورت میں فراہم کی جائینگی اور باقی ویکسینز کو بڑی کھیپ کی صورت میں بھیجا جائیگا جنہیں ملائیشیا میں شیشیوں میں بھرا اور تقسیم کیلئے پیک کیا جائیگا۔

قومی دواساز ریگولیٹری ایجنسی نے کین سائنو کی بنائی گئی کونوڈیسیا ری کومبیننٹ نوول کرونا وائرس ویکسین (اڈینو وائرس ٹائپ 5 ویکٹر) کی تیار شدہ مصنوعات کی منظوری دیدی ہے جو کہ پہلے ہی سے استعمال کی جا رہی ہے جبکہ شیشیوں میں بھری اور تقسیم کیلئے تیار مصنوعات سال کے اختتام سے پہلے تیار ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے