Home / اسلام آباد / پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا۔ آرمی چیف

پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا۔ آرمی چیف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان، بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا۔ آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیر عبدالرحمن الثانی نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے افغانستان سے کامیاب انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص افغانستان کی موجودہ صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے