تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں حیدری پولیس نے رکشوں کی آڑھ میں منشیات فروش کرنے والے 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی میں حیدری پولیس نے رکشوں کی آڑھ میں منشیات فروش کرنے والے 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) حیدری پولیس کی کارروائی بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے 2 کارندے گرفتار مسروقہ رکشہ، 2080 گرام چرس اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل عرفان علی بلوچ کے منشیات مافیا کے خلاف سخت ترین احکامات ایس ایچ او حیدری ارشد جنجوعہ کی سربراہی میں اہلکاروں نے سماج دشمن عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا- کامیاب کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے 2 اہم کارندوں کو دبوچ لیا- ملزمان میں شامل سرتاج خان ولد فرید خان ۔ شمیم احمد ولد حسین احمد کے قبضے سے مسروقہ رکشہ، 2080 گرام اعلیٰ نسل کی چرس اور نقدی برآمد- دونوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں رکشہ کی آڑ میں منشیات کی سپلائی کا کام سر انجام دے رہے تھے ملزمان اس سے پہلے بھی کراچی کے مختلف تھانوں میں بند ہوچکے ہیں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران عرصہ دراز سے منشیات جیسے زریلے دھندے میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ملزمان کے خلاف امتنائی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے