میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے زیرتعمیر ڈائیلاسز سینٹر اور سول ہسپتال میرپورخاص میں غریب مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے کیونکہ لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا بنیادی عمل ہے جس پر عمل درآمد کرانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی اس ضمن میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی- اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ایکسین بلڈنگ ڈپارٹمنٹ امتیاز میمن، سول سرجن ڈاکٹر اقبال بھرگڑی اور متعلقہ افسران موجود تھے کمشنر نے ایکسین بلڈنگ کو سختی سے ہدایت کی کہ سول ہسپتال میرپورخاص میں 15.91ملین کی لاگت سے زیرتعمیر ڈائیلاسز سینٹر کا کام جلد مکمل کرکے متعلقہ محکمے کے حوالے کیا جائے کمشنر نے سول سرجن کو ہدایت کی کہ ڈائیلاسز سینٹر وقت کی اہم ضرورت ہے زیرتعمیر ڈائیلاسز سینٹر میں 10 مشینیں نصب کی جائیں گی جبکہ پرانے ڈائیلاسز سینٹر میں 15 مشینیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں سینٹروں کو ضرورت کے مطابق جاری رکھا جائے گا تاکہ میرپورخاص اور پڑوسی اضلاع کے ڈائیلاسز کے مریض 25 مشینوں سے فائدہ اٹھا سکیں اس موقع پر سول سرجن کو سختی سے ہدایت کی کہ سول ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹ سمیت صحت کی بنیادی سہولیات مفت فراہم کی جائیں ہسپتال میں صفائی کا خا ص خیال رکھا جائے کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹی کے تعاون سے دن مقرر کرکے سول ہسپتال کی مکمل صفائی کرائی جائے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو بہتر علاج معالج کے ساتھ ساتھ صاف ستھراماحول فراہم ہوسکے-
![]()