Home / اہم خبریں / کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کابڑا بریک ڈاؤن، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کابڑا بریک ڈاؤن، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

کراچی(رپورٹ: ماجد علی) کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کابڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس سے متعدد علاقوں میں اندھیرا چھا گیا ہے۔ بجلی بریک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں ڈیفنس،کلفٹن ،قیوم آباد،اختر کالونی،کورنگی صنعتی ایریا اور صدر کے مختلف علاقے شامل ہیں۔ کورنگی میں بجلی طویل بریک ڈاؤن ہے جس سے سیکٹر 31 اے ـ بی ـ جی اوراطراف کے مختلف علاقوں میں تاحال لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ بجلی کی عدم فراہمی پر کورنگی کے مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آپ کی صورتحال بھی متاثر ہوئی ہے۔ شہریوں نے طویل بریک ڈاون پر ضلعی اور صوبائی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے