تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محرم الحرام کے دوران میرپورخاص ڈویژن میں منعقد ہونے والے تمام مذہبی اجتماعات پر فل پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی میرپورخاص

محرم الحرام کے دوران میرپورخاص ڈویژن میں منعقد ہونے والے تمام مذہبی اجتماعات پر فل پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی میرپورخاص

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر کی سربراہی میں محرم الحرام سے متعلق ڈی آئی جی آفیس میرپورخاص رینج میں اہم اجلاس کا انعقاد، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آفس میرپورخاص رینج میں محرم الحرام سے متعلق حفاظتی انتظامات اور تمام مجموعی امور کا جائزہ لینے کے لئے ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور پیس کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان، ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی عمرکوٹ مختار خاصخیلی، ایس ایس پی تھرپارکر حسن سردار نیازی اور تمام مکاتب فکر کے نمائندے علماء کرام و تینوں اضلاع کے پیس کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں محرم الحرام میں کئے گئے تمام تر حفاظتی انتظامات اور سیکیورٹی پلان کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علماء اور پیس کمیٹی کے ممبران سے تبادلہ خیال کیا گیا اور سفارشات پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص نے علماء کرام و پیس کمیٹی کے ممبران اور نمائندگان سے محرم الحرام میں سیکیورٹی، امن امان کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سنے، اور بروقت ضروری ہدایات بھی جاری کیں اور یقین دہانی کروائی کہ، محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے رینج پولیس میرپورخاص کا مکمل تعاون رہیگا۔ جس کے بعد ڈی آئی جی پی میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حکومت سندھ کی محرم الحرام کے دوران کورونا سے متعلق جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد منتظمین جلوس و مجالس ہر صورت یقینی بنائیں۔ ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کا مزید کہنا تھا کہ، محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں، مجالس اور مذہبی اجتماعات کے حفاظتی انتظامات پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہں کی جائے گی، پولیس کے ساتھ ساتھ پاکستان رینجرز اور رضاکار بھی امن و امان اور فول پروف حفاظتی انتظامات کے لیے ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ تاہم تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور پولیس کے باہمی تعاون سے امن و امان کے قیام اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، آخر میں ان کا کہنا تھا کہ تمام علماء کرام اور پیس کمیٹی کے ممبران کا تعاون قابل ستائش ہے۔آخر میں دعائے خیر کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے