تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں 6 ماہ قبل دوران ڈکیتی تاجر کے قتل میں ملوث مزید 3 ملزمان گرفتار، قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی

ٹنڈو آدم میں 6 ماہ قبل دوران ڈکیتی تاجر کے قتل میں ملوث مزید 3 ملزمان گرفتار، قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم میں 6 ماہ قبل دوران ڈکیتی کے تاجر کے قتل میں گرفتار مزید تین ملزمان کی پولیس نے گرفتاری ظاہر کرکے عدالت میں پیش کر دیا، گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے علاقے شاہ فیصل اسٹریٹ میں 6 ماہ قبل ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ملزمان نے تاجر ارشاد لودھی کو قتل کرکے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ تاجر کے قتل کے الزام میں پولیس نے مزید تین ملزمان طلحہ شیخ، نعمان آراٸیں اور شاہزیب چندریگر کو ملا ارشاد کے بڑے بھائی شمشاد لودھی اور بھانجے شعیب کی شناخت کے بعد حراست میں لیکر عدالت میں پیش کرکے تین روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا اس طرح ملا ارشاد لودھی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل دو ملزمان بلال ملک اور وقاص چندریگر پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں جو پولیس کی حراست میں ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے