تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ترکی کے مغربی صوبے ازمیر سے دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے 103 حاضر سروس ترک فوجی افسر گرفتار

ترکی کے مغربی صوبے ازمیر سے دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے 103 حاضر سروس ترک فوجی افسر گرفتار

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک سیکیورٹی فورسز نے مغربی صوبے ازمیر میں ایک آپریشن کے دوران دہشت گرد تنظیم فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن (فیٹو) سے تعلق رکھنے والے 130 فوجی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ ازمری کے چیف پبلک پراسیکیوٹرز آفس نے 148 مشتبہ افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے جس میں سے 103 فوجی اہلکار شامل تھے جو اس وقت ترک فوج میں مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں۔ ترک سیکیورٹی فورسز نے ملک کے 47 صوبوں میں دہشت گرد تنظیم فیٹو کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ گرفتار ہونے والے حاضر سروس فوجیوں میں ایک کرنل، کئی لیفٹنٹس، میجر، کیپٹن، سارجنٹ اور اسپیشلسٹ سارجنٹس شامل ہیں۔ ترکی کے صوبے ازمیر کے پبلک پراسیکیوٹرز آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے گرفتار ہونے والے فوجی افسروں کے فیٹو کے مقامی دہشت گردوں سے تعلقات تھے اور ان کے درمیان کمیونیکیشن جاری تھی۔ یہ رابطے پے فون کے ذریعے ہو رہے تھے۔ ترک مسلح فوج سے جو افسران گرفتار کئے گئے ان میں سے کئی کا تعلق زمینی فوج "لینڈ فورسز”، 47 ترک فضائیہ، 18 ترک بحریہ، 38 جینڈر میری اور 19 کا تعلق کوسٹ گارڈز سے ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے