تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کوئٹہ چیمبر آف کامرس کی سابقہ وائس چیئرپرسن ہما بیگم کا سماجی شخصیت شمائلہ یوسفزئی کے ہمراہ الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کا دورہ

کوئٹہ چیمبر آف کامرس کی سابقہ وائس چیئرپرسن ہما بیگم کا سماجی شخصیت شمائلہ یوسفزئی کے ہمراہ الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کا دورہ

کوئٹہ (رپورٹ: مقدس ریاض)  کوئٹہ چیمبر آف کامرس کی سابقہ وائس چیئرپرسن ہما بیگم اور سماجی شخصیت شمائلہ یوسفزئی نے الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ الخدمت بلوچستان کے صدر جمیل احمد کرد نے ان کو الخدمت فاؤنڈیشن کے پروجیکٹس کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ اس موقع پر الخدمت اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو درمحمد بنگلزہی بھی موجود تھے۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس کی سابقہ وائس چیئرپرسن ہما بیگم نے الخدمت اکیڈمی کی بھی دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان میں بہت اچھے طریقے سے کام کر رہی ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت بلا رنگ و نسل کر رہی ہے جوکہ خوش آئند ہے۔ ہم سب نے مل کر اپنے لوگوں کو باور کروانا ہے کہ وہ بھی انسانیت کی خدمت کرنے میں آگے بڑھیں اور الخدمت فاؤنڈیشن میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آخر میں جمیل احمد کرد نے خصوصی طور پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس کی سابقہ وائس چیئرپرسن ہما بیگم کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ انشاءاللہ ہم سب مل کر اس صوبے کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کرینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کابینہ کا اجلاس کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے