تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ایک ہی شہر میں ٹیکسز کی وصولی کا دہرا نظام حیران کن ہے۔ تنویر قریشی

ایک ہی شہر میں ٹیکسز کی وصولی کا دہرا نظام حیران کن ہے۔ تنویر قریشی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے سیکریٹری مالیات تنویر قریشی نے عارضی بیت الحمزہ پر ایمپریس مارکیٹ سے آئے تاجر برادری کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ شہری اور دیہی کی تفریق کے نام پر بانیان ِ پاکستان کی اولادوں کے حقوق اور صلاحیتوں قتل کیا جارہا ہے، جبکہ ایک ہی شہر میں ٹیکسز کی وصولی اور وسائل و اختیارات کی تقسیم کیلئے دہرا معیار حکومتی عصبیت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے لوگوں میں دوریاں اور نفرتیں تیزی سے پروان چڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی شہر میں لسانی بنیادوں پر شہری اور دیہی کی تفریق سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے جس کے تحت مہاجر بستیوں کو شہری علاقہ بتاکر ٹیکس نیٹ میں جکڑنا جبکہ دیگر قومیتوں کی بستیوں کو دیہی کا نام دیکر ٹیکس نیٹ سمیت ہر طرح کی پابندیوں سے مبراع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کی سڑکیں، شاہرایں، بجلی، گیس، پانی اور سیوریج کا نظام سب یکساں طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن ٹیکسز کی ادائیگی صرف مخصوص طبقہ اردو بولنے والا کر رہا ہے جبکہ اسی طبقے کو مسلسل حکومتی عصبیت کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہر قائد کے وسائل و اختیارات پر ہر شخص اپنا حق جتانے کا دعویدار بنتا ہے جبکہ اس کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے کوئی ایک ڈھیلا خرچ کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہی اپنی صلاحیتوں کو اس شہر پر خرچ کرنا چاہتا ہے،غرض یہ کہ باہر سے آیا ہر شخض شہر کو سونے کے انڈے دینے والی مرغی سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتا، جو یہاں سے کماتا تو ہے لیکن یہاں کے مسائل اور مشکلات کا احساس و درد نہیں رکھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ٹیکسز سے جمع ہونے والے سرمائے کا 65 فیصد حصہ تمام ملک پر خرچ کرنے والا یہ ہی مخصوص طبقہ آج بھی سرکاری ملازمتوں، تعلیمی شعبوں میں داخلوں اور بنیادی سہولیات تک سے محروم بنا ہوا ہے اس کے باوجود ہماری حب وطنی اور اس ملک سے محبت میں ہماری کوئی کمی نہیں آئی کیونکہ یہ ملک ہمارے 20 لاکھ بزرگوں کی جانوں کا ثمر ہے جو ہمیں ہماری زندگیوں سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے