تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سینٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے علمائے کرام کا سینٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت حرام قرار دینے کا فتویٰ

سینٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے علمائے کرام کا سینٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت حرام قرار دینے کا فتویٰ

ڈیرہ غازی خان (رپورٹ: قاضی انعام باری) سینٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے علمائے کرام کا سینٹ میں ووٹوں کی خرید و فروخت حرام قرار دینے کا فتویٰ ووٹ امانت ہے اس کا صحیح استعمال اسلامی فریضہ ہے سینٹ میں ووٹ بیچنے اور خریدنے والے ارکان کو قانون کے شکنجے میں لاکر نشان عبرت بنایا جائے سینٹ ووٹ کیلئے خفیہ یا ظاہری رائے شماری پر قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ مرکزی علماء کونسل نے کووڈ-19 کی ویکسین کو جائز قرار دیا ہے کرونا ویکسین کا استعمال جائز ہے کرونا ویکسین حلال ہے یا حرام اس بحث میں نہ الجھا جائے علماء نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا ویکسین کے متعلق وزارت صحت کے ساتھ تعاون کیا جائے چائنہ سے آنے والی ویکسین خنزیر سے حاصل کردہ اجزاء سے پاک ہے لہٰذا ویکسین استعمال کی جاسکتی ہے مرکزی علماء کونسل پاکستان کے دار الافتاء نے موذی مرض میں انسانی جان کو بچانے کیلئے حلال اجزاء والی ویکسین کے استعمال کو جائز کہا ہے۔ بچوں کو جسمانی سزا دینے کی ممانعت کا بل وقت کی اہم ضرورت تھی اس بل کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے تاکہ بچوں پر تشدد کا سلسلہ رک سکے۔ شمالی وزیرستان میں 4 خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہیں اجلاس میں شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں میں اضافے کے رحجان پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا علماء نے کہا قوم کو اپنے جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی آپریشن رد الفساد اور نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی میں علماء کا اہم کردار رہا ہے مرکزی علماء کونسل پاکستان ملک میں امن و استحکام کے قیام کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی پاک افغان سرحد بارڈ پر 84 فیصد پاک ایران سرحد پر43 فیصد بارڈ لگانے کے کام کو مکمل کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیغام پاکستان کی وجہ سے ملک میں شدت پسندی میں کمی آئی ہے مرکزی علماء کونسل پاکستان اس قومی بیانیہ کو تشکیل دینے والوں میں بانی ممبر ہے اس قومی بیانیہ کو علماء منبر و محراب سے عام کریں گے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیغام پاکستان قومی بیانیہ کی بعض شقوں کو آئینی شکل دی جائے۔ اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے سعودی عرب پاکستان اورعالم اسلام کی قیادت کو مشترکہ آواز بلند کرنا ہوگی۔ سوشل میڈیا پر شدت پسندی کے رحجانات کے خاتمے کیلئے اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے علماء منبر و محراب سے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملکی سالمیت اور استحکام و قومی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا کردار اہم ہے مرکزی علماء کونسل کی مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے مدارس میں دینی اور عصری تعلیم کو لازمی قرار دیں گے دینی تعلیم درس نظامی کا الحاق وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے رہے گا اور عصری تعلیم کا امتحان مقامی سرکاری تعلیمی بورڈ میں دیا جائے گا۔ مرکزی علماء کونسل نے وقف املاک بورڈ میں متنازعہ اور غیر شرعی شقوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ پاکستان کی طرف سے پیش کردہ ترامیم کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے جس کا حکومت نے ان سے وعدہ کیا ہے محکمہ اوقاف کی طرف سے بعض مساجد او ر مدارس کو بھیجے گئے فارم فی الفور واپس لئے جائیں اتفاق رائے سے مدارس کے ساتھ تمام معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ طے کئے جائیں۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان سے منسلک علماء شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان 23 مارچ یوم پاکستان بھرپور طریقے سے منائے گی۔ ملک کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں قومی یکجہتی کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی۔ 2021 ء میں مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب کی 9 ڈویژن میں علماء کنونشن منعقد کئے جائیں گے اور36 اضلاع میں توحید و سنت کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے