جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ) ایس ایس پی جامشورو بشیر احمد بروہی اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز سہائی عزیز ٹالپر کی ہدایت پر سائیٹ ایریا کوٹری پولیس نے آج دن کو چار گرفتار ملزمان بلاول پٹھان، سلطان مسیح، زیشان قریشی اور محمد عمر قریشی سے برآمد شدہ سولر پینلز برآمد کرکے مالکان کاشف جونیجو، سید فاروق، ساجد آرائیں، ایاز ملاح، اور جمشید ملاح کے حوالے کردی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سائیٹ ایریا کوٹری سے چوری شدہ 12 سولر پینلز برآمد ہوئے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سائیٹ ایریا کوٹری پولیس اسٹیشن میں مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔
![]()