Home / اہم خبریں / گوادر پسنی لیویز فورس کی کاروائی اندرون ملک شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی- اسسٹنٹ کمشنر پسنی کیپٹن جمیل احمد

گوادر پسنی لیویز فورس کی کاروائی اندرون ملک شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی- اسسٹنٹ کمشنر پسنی کیپٹن جمیل احمد

گوادر (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) گوادر پسنی لیویز فورس کی کاروائی اندرون ملک شراب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی- خفیہ اطلاع پر پسنی لیویز فورس کی شادی کور کے علاقے ڈوسی میں مکان پر چھاپہ بھاری مقدار میں اعلٰی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد- برآمد غیرملکی شراب کی مالیت لاکھوں روپے ہے- منشیات فروشوں نے غیر ملکی شراب سمندری راستے اسمگل کرکے ڈوسی کے علاقے میں مناسب موقع پر اندرون ملک ترسیل کیلئے مشکوک مکان میں چھپائی تھی- پسنی لیویز نے خفیہ اطلاع پراسسٹنٹ کمشنر پسنی کی سربراہی میں تحصیلدار پسنی اور لیویز فورس انچارج کی ہمراہ ڈوسی کے علاقے میں کاروائی کرکے اسمگلروں کی اندرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے کامیاب کاروائی پر ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے پسنی لیویز کو تعریفی اسناد، کیش انعامات دیئے جارہے ہیں-جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پسنی کیپٹن جمیل احمد نے میڈیا نمائندگان سے پریس بریفنگ میں کہا کہ منشیات جو ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اور خصوصاً نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے صوبائی حکومت اور ڈی سی گوادر کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد خصوصاً منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے ڈوسی میں کامیاب کاروائی بھی اسی کریک ڈاؤن کا سلسلہ ہے تفتیش جاری ہے بہت جلد مجرم بھی قانون کے شکنجے میں ہوںگے پسنی لیویز فورس نے جرائم کی بیخ کنی کا تہیہ کیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے