کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاڑکانہ میں 20 روز قبل کتے کے کاٹنے سے زخمی بچہ انڈس ہسپتال کراچی میں انتقال کر جانے پر اظہار افسوس کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بچے کے ورثاء بچے کے علاج کے لیے دربدر پھرتے رہے، لاڑکانہ میں بچے کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملی، سندھ حکومت نے پورے صوبے میں کورونا کا ڈرامہ لگایا ہوا ہے، کورونا کے علاوہ دیگر ہزاروں بیماریاں ہمیں سندھ حکومت کی وجہ سے ملی ہیں، کتے کاٹنے کی ویکسین سندھ میں موجود نہیں ہے، آصف زرداری کی بہن اور اس صوبے کی وزیر صحت عذرا پیچوہو عوام کو جواب دیں، بتایا جائے کتنی حکومتیں اور کتنا بجٹ مزید چاہیے ہوگا انہیں ہمارے بچوں کو کتوں سے بچانے کے لیے، ڈاکٹر فرقان کا انتقال سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث ہوا، لاڑکانہ کے اس بچے پر بھی جے آئی ٹی بنائی جائے، خدارا سندھ حکومت صحت کے نظام کو بہتر بنائے، اگر نہیں کرسکتے تو آپ چلے جائیں عوام کی جان چھوڑیں، اینٹی ریبیز کے نام پر اشتہار چھاپے گئے اور پیسے ہڑپ کردیے گئے۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کراچی جناح ہسپتال سے کورونا کا مریض میرپورخاص پہنچ گیا، مریض کی آبادی میں موجودگی سے کورونا پھیلنے کا خطرہ
https://www.nopnewstv.com/corona-patient-a…s-in-mirpur-khas/