Home / اہم خبریں / کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کراچی جناح ہسپتال سے کورونا کا مریض میرپورخاص پہنچ گیا، مریض کی آبادی میں موجودگی سے کورونا پھیلنے کا خطرہ

کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کراچی جناح ہسپتال سے کورونا کا مریض میرپورخاص پہنچ گیا، مریض کی آبادی میں موجودگی سے کورونا پھیلنے کا خطرہ

 

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) جناح ہسپتال کراچی میں پتے کا علاج کروانے کے لئے جانے والے میرپورخاص کے علاقے راجڑ کالونی کے رہائشی عبدالرزاق کو کورونا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد کراچی کے ہسپتال کی انتظامیہ نے کورونا پازیٹیو مریض کو میرپورخاص بھیج دیا ہے۔ عبدالرزاق کے بیٹے اشتیاق کے مطابق انکے والد کو گھر راجڑ کالونی میرپورخاص لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرجن ڈاکٹر اقبال کھتری سے انکے والد کا علاج چل رہا تھا۔ دوسری جانب عبدالرزاق کو کورونا کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد عبدالرزاق کے بیٹے اشتیاق ان کی بیوی اور چھوٹے بچوں سمیت سات افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ کورونہ کا مریض راجڑ کالونی میں پہنچنے کے بعد مقامی افراد خوف میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اہل علاقہ نے کورونا سے متاثرہ مریض کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ سول ہسپتال میرپورخاص میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: قانون کے رکھوالے قانون شکنی کرنے لگے۔لاک ڈاﺅن کی آڑ میں پولیس گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایم کیوایم پاکستان میرپورخاص
https://www.nopnewstv.com/a-delegation-of-…stan-mirpur-khas/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے