Home / اہم خبریں / بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا

کوئٹہ (رپورٹ: محمد حمیر قاضی) کوئٹہ کو مکمل لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا ہے اور اب سے کوئی بھی شخص نہ کوئٹہ سے باہر جاسکے گا نہ اندر آسکے گا۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کو لاک ڈاؤن کرنے کا اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ وائرس شہر سے باہر نہ جاسکے۔ بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ میں تفتان سے آنے والے کورونا سے متاثرہ لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اس لیے شہر کو بند کیا جارہا ہے تاکہ کورونا کوئٹہ سے باہر نہ پھیلے۔ خیال رہے کہ آج بھی تفتان سے مزید 113 زائرین کو قرنطینہ کیمپ کوئٹہ منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق بدھ کو تفتان میں 14 روزہ قرنطینہ مدت پوری کرنے والے 133 زائرین کو 6 بسوں اور ایک گاڑی کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں مزید قرنطینہ میں رکھا جائیگا کوئٹہ میں زائرین کے کورونا وائرس تشخیص ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا ہے کہ ‏مری آباد اور ہزارہ ٹاؤن کےعلاقوں کا پوری طرح سے حصار کیا جائےگا، بلوچستان کے وزراء کا کورونا وائرس امدادی فنڈ کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ، ‏ڈیوٹی پر نہ آنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی شروع کردی، کورونا کی وبا پھیلی تو اسے کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوجائے گا، کوئٹہ میں لوگوں کی آمدورفت روکنے کیلئے آٹھ مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے